ابنا: ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو شدت پسندوں نے گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین افراد کی شناخت اسماعیل خان ، یحیٰی خان اور حبیب رحمان شامل ہیں جن کا تعلق کرم ایجنسی کے علاقے پیرقیوم ،ٹینڈو اور غوایاہ غواڑہ سے ہے ۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بشکریہ از روزنامه جنگ
یاد رہے کہ قتل ہونے والے افراد کا تعلق علاقے کے سنی قبائل سے ہے اور ان کے وحشیانہ قتل سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد نہ تو اس علاقے کے قبائل سے تعلق رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی مذہب، مکتب یا کسی بھی قبائلی رسم و رواج اور نہ ہی دین و اخلاق سے کوئی تعلق رکھتے ہیں۔ وہ درندے، خونخوار اور بالفطرہ مجرم ہیں جو انسانوں کے خون سے پیاس بجھانے کے درپے ہوتے ہیں۔
.........
/110